‫‫کیٹیگری‬ :
26 May 2019 - 19:51
News ID: 440457
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : اسلامی قوم کو چاہیئے کہ قدس کے روز با عظمت و شاندار شرکت کریں اور سامراجیت کا سرغنہ امریکا اور صیہونیوں سے اپنے نفرت و غصہ کا اعلان کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے روز قدس ریلی میں پر جوش و کثیر تعداد میں شرکت کی تاکید کی ہے اور اس برس کے روز قدس کو گذشتہ برسوں سے حساس تر جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دنیا کے مسلمانوں کو چاہیئے کہ شاندار و قدرت و وحدت کے ساتھ کثیر تعداد میں اور زیادہ سے زیادہ ریلی میں شرکت کریں اور فلسطینوں کی حمایت کا اعلان کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : امریکا یعنی دنیا کے سامراجی طاقت کا سرغنہ اس کے علاوہ کہ قدس شریف کو ناجائز صیہونی حکومت کے اختیار میں دینے کی سازش کر رہا ہے فلسطین کو تقسیم کرنے کے منصوبہ پر بھِ عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امریکا چاہتا ہے کہ دنیا میں کینسر کے ٹیومر صیہونی حکومت کو مزید مضبوط و وسیع کرے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ صیہونی غاصب حکومت نہایت ہی احمقانہ اقدام انجام دے رہی ہے بیان کیا : صیہونیست تمام ذاویہ سے کمزور ہو چکا ہے اور دنیا کے مسلمان اس یقین کے ساتھ کہ اسرائیل کی تباہی نزدیک ہے بہت ہی انہماک کے ساتھ اس کینسر کے ٹیومر سے مقابلہ کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی قوم کو چاہئے کہ شاندار و با عظمت قدس کے روز مسجد الاقصی و فلسطین کی حمایت کے لئے ریلی نکالیں اور اس میں شرکت کریں اور اور سامراجیت کا سرغنہ امریکا اور صیہونیوں سے اپنے نفرت و غصہ کا اعلان کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : مسلمان اطمینان رکھیں کہ اسرائیل غاصب حکومت اپنی زندگی کی آخری ایام گزار رہا ہے اور اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ، اس وجہ سے قدرت و طاقت کے ساتھ میدان میں آئیں اور تمام دنیا کو اسلام کی قدرت و عظمت پیش کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سال صیہونی حکومت کی تباہی و نابودی ہوگی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬